خبر

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جارہے میچ کے لیے ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔

ماخذ

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @