اسلام آباد:
مالی سال 2027ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ملکی اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
قومی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔
PAKISTAN’S GOODS EXPORTS HIT ALL-TIME HIGH | 4MFY27
Pakistan’s goods exports have reached an all-time high of **US$11.4 billion during July–October FY27**, registering an impressive **8.8% year-on-year growth** from US$10.4 billion in the corresponding period last year.
This… pic.twitter.com/9SCUKLdC9r
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 15, 2026
ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2026ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں، پاکستان کی برآمدات مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے برآمدی شعبے کو تقویت،
وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معیشت میں مثبت پیش رفت، برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں.
پاکستان کی معاشی ٹیم کی مؤثر حکمت عملی اور کاوشوں کے ثمرات، برآمدات میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ
برآمدات میں ریکارڈ اضافہ حکومت کے معاشی استحکام اور برآمدات پر مبنی ترقی کے پالیسی اقدامات کا عکاس
حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ، ملکی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
پاکستان کی برآمدات کا مسلسل بڑھتا رجحان، معاشی ٹیم کی کاوشوں اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار
