خبر

کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے ٹریلر نیچے جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی

کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے ٹریلر نیچے جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی


کراچی:

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریلر پل سے نیچے جاگرا حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ گل رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ماخذ

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @