اسلام آباد:
پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام کاروباری اداروں اورصارفین کے لین دین کے طریقوں میں نمایاں تبدیلی لارہا ہے۔
فِن ٹیک اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، مالی سال 2025 کے دوران ریٹیل ٹرانزیکشنزکی مجموعی تعداد 9.1 ارب رہی جن کی مالیت 612 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2026 میں ٹرانزیکشنز کی تعداد بڑھ کر 14.3 ارب ہوگئی جبکہ ان کی مجموعی مالیت 673 کھرب روپے تک جا پہنچی، مالی سال 2025 میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد بڑھ کر 24.1 ملین ہوگئی جو مالی سال2021 میں 10.9 ملین تھی۔
ڈیجیٹل معیشت کا تیز رفتار پھیلاؤ پاکستان میں ملکی و غیر ملکی فِن ٹیک سرمایہ کاروں کو منافع بخش مواقع فراہم کر رہا ہے۔
