خبر

وسیم اکرم کا بابر اعظم پر بیان

وسیم اکرم کا بابر اعظم پر بیان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا، بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چھولے بیچنے آئے ہیں۔مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا

ماخذ

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @