خبر

نوشہرہ میں تعلیمی ادارے بند

نوشہرہ میں تعلیمی ادارے بند

پشاور(نیوزڈیسک)نوشہرہ میں پیر 12 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ اس روز ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر نے تعلیمی اداروں کی بندش کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات پیر 12 اکتوبر کو بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کی منسوخی کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان، حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

ماخذ

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @