کاہنہ کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان شہری کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، اغواء ہونے والا نوجوان ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈلٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انچارج کاہنہ کے مطابق اغواء ہونے والے نوجوان نے اپنے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم اپنے گھر والوں سے بذریعہ فون تاوان کی صورت میں رقم منگواتا رہا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن علی اختر کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے زخمی ہونے کی فیک تصاویر اپنے گھر والوں کو سینڈ کر کے ڈراتا رہا۔ ملزم کو سی سی ٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
ماخذ
