لاہور:
مناواں کے علاقے باغ والی پلی کے قریب جوہڑ سے 13 ماہ کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق بچی گزشتہ روز لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش آج صبح جوہڑ سے ملی۔ بچی کی شناخت عروہ دختر وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کی جائے گی۔
