خبر

قتل کے ڈر سے 2004 میں وزیر اعظم نہیں بنی، سونیا گاندھی

قتل کے ڈر سے 2004 میں وزیر اعظم نہیں بنی، سونیا گاندھی

بھارت وہ بدقسمت ملک جس کے 3 مشہور وزرائے اعظم (اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور لال بہادر شاستری جو بذریعہ زہر) قتل کردیے گئے۔

اب انکشاف ہوا ہے 22 برس قبل ایک متوقع وزیراعظم نے بھی قتل  کے خوف سے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

2004 کے بھارتی الیکشن جیت کر کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے نئی وزیراعظم بننے کا اعلان کیا تھا۔

مگر چند دن بعد پْراسرار انداز میں منموہن سنگھ نئے وزیراعظم بن گئے۔ اب سونیا گاندھی نے اپنی حال میں شائع ہوئی آپ بیتی ’’Belonging: A Journey of Love‘‘میں افشا کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، راہول اور پریانکا کے شدید دباؤکی وجہ سے تب وزیراعظم نہیں بنی تھیں۔

دونوں بچوں کا کہنا تھا کہ ہم دادی اور والد کے قتل کا خوفناک صدمہ برداشت کر چکے۔اور وزیراعظم بن کر آپ کو کچھ ہو گیا تو ہم جیتے جی مر جائیں گے۔

یوں قتل ہونے کے ڈر سے سونیا گاندھی پسپا ہونے پر مجبور ہو گئیں۔

ماخذ

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @