لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی، عظمیٰ خان اور بھانجوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں علیمہ خان کے دونوں بیٹے شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ عظمیٰ اور نورین خان کو اہل خانہ سمیت رات گئے گرفتار کیے جانے کے بعد بچوں اور دیگر اہلخانہ کو چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ عظمیٰ خان اور نورین خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
