حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 335 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
ماخذ
