خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا اعلان

قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز یعنی 10 نومبر تک کیلیے ہوگا

اوگرا نے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پاکستان میں 8 نومبر سے پیٹرول کی قیمت: 346 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

اوگرا کی جانب سے تعین کی گئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز یعنی 10 نومبر تک کیلیے رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں اتوار، 8 نومبر کو پیٹرول کی قیمت 346 روپے فی لیٹر ہے، جس میں 7 نومبر سے 6.59 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہے، جو 4.25 روپے فی لیٹر کم ہوئی ہے۔ 9 نومبر کی عام تعطیل کے باعث نئی قیمتیں 10 نومبر تک نافذ رہیں گی۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 256.94 روپے سے کم ہو کر 249.92 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ HSD کی ایکس ریفائنری قیمت 274.32 روپے سے کم ہو کر 269.86 روپے ہوگئی۔ پیٹرول کی بینچ مارک قیمت 105.94 امریکی ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 101.92 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی، یعنی 4.02 امریکی ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔ HSD کی بینچ مارک قیمت 104.34 امریکی ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ پہلے یہ 106.90 امریکی ڈالر تھی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ◉ ➤ in @