پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 23 سالہ شاندار انٹرنیشنل کیریئر کے بعد قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
234 میچز میں 146 گول اسکور کرنے والے رونالڈو نے اپنے ملک کو کئی تاریخی کامیابیاں دلائیں اور فٹبال کی دنیا میں ناقابلِ فراموش مقام حاصل کیا۔
رونالڈو کے کیریئر کے سات نمایاں لمحات درج ذیل ہیں۔
یورو 2004 میں پہلا گول:
محض 19 برس کی عمر میں رونالڈو نے یونان کے خلاف اپنے پہلے انٹرنیشنل گول کے ذریعے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔
2006 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست:
کوارٹر فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران فیصلہ کن گول کرکے پرتگال کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔
سویڈن کے خلاف ہیٹ ٹرک:
2013 میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے میں شاندار تین گول کرکے پرتگال کو عالمی کپ میں جگہ دلائی۔
یورو 2016 کی فتح:
فائنل میں انجری کے باعث میدان سے باہر ہونے کے باوجود ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور پرتگال کو پہلی بڑی ٹرافی جیتتے دیکھا۔
اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک:
2018 ورلڈ کپ میں رونالڈو نے شاندار فری کک سمیت تین گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کرایا۔
عالمی ریکارڈ:
2021 میں آئرلینڈ کے خلاف دو گول کرکے 111 انٹرنیشنل گولز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔
My favorite moment of Ronaldo in a Portugal shirt.
When Ronaldo scored in the 89th and 96th minutes to lead Portugal to a win over Ireland, and also broke the men’s international goal scoring record with his 110th and 111th goals. 🐐 pic.twitter.com/E4EgfQ3UFq
— JOEL🦅 (@Powerjoel_) November 5, 2026
نیشنز لیگ 2025:
اسپین کے خلاف فائنل میں اہم گول کرکے پرتگال کو ایک اور ٹائٹل جتوانے میں کردار ادا کیا۔
رونالڈو کا نام انٹرنیشنل فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
🇵🇹 Portugal before Cristiano Ronaldo:⁰🏆 0 major international trophies
🇵🇹 Portugal with Cristiano Ronaldo:⁰🏆 EURO 2016⁰🏆 Nations League 2019⁰🏆 Nations League 2025 pic.twitter.com/x9U9CjspVt
— CentreGoals. (@centregoals) November 5, 2026
Portugal have won three major men’s trophies, all with Cristiano Ronaldo as captain 🇵🇹
He lifted their first at Euro 2016, then added Nations League titles in 2019 and 2025. 🏆 pic.twitter.com/wctoj8Lm95
— Football on TNT Sports (@footballontnt) November 5, 2026
