وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے، ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ماضی میں نواز شریف کی زیر قیادت 6 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات ملک بھر کے 5 لاکھ ہونہار اسکول و مدارس کے طالب علموں کو میرٹ پر کروم بُکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کہی۔
کچھ خواب ننھی آنکھوں میں برسوں سے پل رہے ہوتے ہیں، مگر جب وہ اچانک حقیقت بن جائیں تو خوشی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے،ایسی ہی ایک کہانی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مہک صابر کی ہے۔ بچپن سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا خواب دیکھنے والی، مدرسے میں زیرِ تعلیم مہک… pic.twitter.com/zLoUzJRJZ7
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) October 25, 2026
وزیرا عظم نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمے داری ہے، طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر کروم بکس فراہم کی جا رہی ہیں، باصلاحیت طلبا پاکستان کے حقیقی اثاثہ ہیں، 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس 2 سال کی مدت میں تقسیم کی جائیں گی۔
آگے بڑھ رہا ہے پاکستان، ڈیجیٹل ہو رہا ہے ہر نوجوان!
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاکھوں ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ کی فراہمی کے بعد، اب ملک بھر کے 5 لاکھ سکولوں اور مدارس کے طلبہ کو کروم بُکس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے پروگرام کا اجراء۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز… pic.twitter.com/k261cwc5A0
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 25, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ماضی میں نواز شریف کی زیر قیادت 6 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔
اورکزئی سے تعلق رکھنے والا طالبعلم سید شمس رضا، جس نے کم عمری میں والد کی شہادت کا صدمہ برداشت کیا، آج بھی تعلیم حاصل کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے۔ اسلام آباد کے ایک یتیم خانے میں رہائش پذیر اس طالب علم کے لیے وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت… pic.twitter.com/EYV3Fb5LTO
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 25, 2026
ان کا کہنا تھا کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے، یہ صرف محنت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، دانش اسکولوں میں کھانے اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس تقریب کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا تھا کہ تقریب میں ملک بھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
